the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی : فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کپتان کین ولیمسن (118) کی شاندار سنچری اور لاتھم (46) کی چھوٹی لیکن مفید اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نقصان 242 رنز بنائے۔ ولیمسن نے 128 بال میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگا کر ون ڈے کیریئر کی 8 ویں سنچری لگائی۔ ٹیم انڈیا کے لئے امت مشرا اور جسپريت بمراه نے 3-3 وکٹ وکٹ لئے۔ جبکہ کیدار جادو ، اکشر پٹیل اور امیش یادو نے ایک ایک وکٹ لئے ۔ ٹاس ہاکر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات کافی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر ہی مارٹن گپتل پویلین لوٹ گئے ۔ گپتل کو امیش یادو نے دوسری ہی گیند پر بولڈ کردیا ۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور لاتھم نے ایک شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوطی کو بخشنے کی کوشش کی ۔ تاہم مجموعی اسکور 120 پر لاتھم 46 رن بناکر کیدار جادو کا شکار بن گئے ۔ لاتھم کے آوٹ ہونے کے بعد میدان پر آئے راس ٹیلر نے بھی ولیمسن کے ساتھ شراکت



داری نبھانے کی کوشش کی ، مگر بہت زیادہ دیر تک وہ کریز پر نہیں رہ سکے ۔ ٹیلر 21 رن بناکر امت مشرا کا شکار بن گئے ۔ ٹیلر کے بعد اینڈرسن نے ذمہ داری اٹھائی اور کپتان کے ساتھ 46 رنوں کی ساجھیداری نبھائی اور ٹیم کے اسکور کو 200 کے پار پہنچادیا ۔
ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 280 سے زیادہ رن بنائے گی ، کیونکہ 39 اوورس میں ہی صرف تین وکٹ کے نقصان پر اس نے 200 کا اعدادوشمار پار کرلیا تھا۔ اسی دوران کپتان کین ولیمسن نے بھی اپنی سنچری مکمل کرلی ۔ مگر اس کے بعد امت مشرا اور بمبرہ نے نیوزی لینڈ کے پورے خیمے میں ہلچل مچادی ۔ امت مشرا نے جیسے ہی اینڈرسن کو پویلین کی راہ دکھائی کے اس کے بعد وکٹ گرنے کا تاتنا لگ گیا ۔ اینڈرسن نے 21رن بنائے ۔
اینڈرسن کے بعد نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی دہائی کے اعداد و شمار کو بھی نہیں چھو سکا ۔ رونچی 6،ڈیوچ 7 ،ساوتھی 0 اور ہینری 6 رن بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ بولٹ پانچ اور سینٹنر 9 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.